قرض چڑھاؤ، حکومت چلاؤ کی معاشی پالیسی کب تک چلے گی؟ ریحان مقبول
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر ریحان مقبول نے کہا ہے کہ قرض چڑھاؤ، حکومت چلاؤ کی معاشی پالیسی کب تک چلے گی؟ ہر اس چیز پر ٹیکس بڑھایا جارہا ہے۔۔۔
جو عام آدمی کے استعمال کی ہے ، لگتا ہے آئی ایم ایف والوں کا ہدف معاشی استحکام نہیں خانہ جنگی ہے ، بے بس حکمران بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں۔ ایسے حالات میں عام آدمی کب تک جسم اور جان کا رشتہ برقرار رکھنے کی جنگ لڑ سکتا ہے ۔