ڈی آئی جی سکیورٹی کا اردل روم ،ملازمین کے مسائل سنے
سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے اسلام آبادپولیس کے افسران و جوانوں کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا ۔ جس میں سکیورٹی ڈویژن کے پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ اردل روم میں پولیس افسران و جوانوں نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی سکیورٹی کے سامنے رکھے ۔ انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس افسران و جوانوں کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں۔