آئی جی کی زیر صدارت اجلاس ،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اجلاس ،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

افسر ذمہ داریاں دیانتداری، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ سرانجام دیں شہریوں کے مسائل کا میرٹ اور قانون کے مطابق فوری حل ہماری اولین ترجیح ،کھلی کچہری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، ضلع بھر کے اہم انتظامی امور، پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات، جبکہ تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور سروس ڈیلیوری کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، انتظامی معاملات اور عوامی سہولت سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔آئی جی نے متعلقہ افسران کو پیشہ ورانہ استعدادِ کار میں مزید بہتری، انتظامی امور کو مؤثر بنانے ، عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو بروقت و معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، احساسِ ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔بعد ازاں آئی جی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ اور قانون کے مطابق فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں