حکومت ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لئے پرعزم ، مصطفی کمال

حکومت ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لئے پرعزم ، مصطفی کمال

آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سکریننگ اور ٹیسٹ کرا سکیں

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے ،حکومت اس موذی مرض کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لئے جاری پائلٹ پراجیکٹ کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کی سکریننگ، تشخیص اور علاج کے عمل کا جائزہ لیا گیا جبکہ پروگرام کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر بھی غور کیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لئے جاری موثر اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے اور زیادہ سے زیادہ افراد کی سکریننگ کو یقینی بنایا جائے ۔وزیرِ صحت نے کہا کہ عوامی آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی بروقت سکریننگ اور ٹیسٹ کرا سکیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کا خاتمہ ایک قومی کاز ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں