عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ، حنیف عباسی

عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ، حنیف عباسی

ریلوے نظام کو جدید، مؤثر اور عوامی ضروریات کے مطابق بنانے کا عزم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز میں اجلاس ہوا،ریلوے آپریشنز اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،مسافروں کی سہولت اور سفر کے معیار میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا،ریلوے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی پر متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دے دیا،جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی، حنیف عباسی کا ادارے کی کارکردگی میں مسلسل بہتری کی ضرورت پر زور دیا، اجلاس میں انتظامی، آپریشنل اور ترقیاتی امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔ ریلوے نظام کو جدید، مؤثر اور عوامی ضروریات کے مطابق بنانے کے عزم کا اظہارکیا، ریلوے کی بہتری اور مسافروں کی سہولت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں