جڑواں شہروں کے وائس چانسلرز فورم کا باضابطہ افتتاح

جڑواں شہروں کے وائس چانسلرز فورم کا باضابطہ افتتاح

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے گزشتہ روز اسلام آباد، راولپنڈی جڑواں شہروں کے وائس چانسلرز فورم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔۔۔

 پہلی نشست میں خطے کی 25 سے زائد یونیورسٹیوں کی قیادت نے شرکت کی، جس سے مکالمے ، اشتراک اور خیالات کے تبادلے کا ایک اہم پلیٹ فارم وجود میں آیا۔ اپنے پیغام میں چیئرمین ایچ ای سی نے زور دیا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو الگ تھلگ کاوشوں سے آگے بڑھنے میں مدد دیتے ہیں اور انہیں اجتماعی طور پر تعلیمی معیار کو مضبوط بنانے ، تحقیقی کلچر کو فروغ دینے اور شعبے میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا موثر طریقے سے جواب دینے کے قابل بناتے ہیں۔چیئرمین نے اس اقدام پر تعریف کا اظہار کیا۔ اور جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے وائس چانسلرز، ریکٹرز اور صدور کی فعال شرکت کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں