اسلام آباد میں انسدادِ گداگری مہم تیز، 24گھنٹوں میں 41گرفتار

اسلام آباد میں انسدادِ گداگری مہم تیز، 24گھنٹوں میں 41گرفتار

ڈی سی کی ہدایت پر شہری و دیہی علاقوں میں رات گئے کارروائیاں، مہم مزید تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 41 گداگروں کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں اور حوالات منتقل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں رات گئے خصوصی آپریشن کیے ۔ کارروائیوں کے دوران ترامڑی سے 3، ایف-8 سے 12، ہمک چوک سے 4، ایف-10 سے 10، جی-9 سے 9اور آئی-8 سے 3 گداگروں کو حراست میں لے کر تھانوں منتقل کیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگری کے خاتمے اور شہریوں کو اس منظم مسئلے سے نجات دلانے کے لیے انسدادِ گداگری مہم مستقل بنیادوں پر جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں