چیئرمین سینیٹ کا پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ،مری حادثہ پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد ( اپنے رپورٹر سے ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور۔۔۔
افسوس کا اظہار کیا ہے ۔شہادت کا عظیم مرتبہ پانے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ دریں اثنا انہوں نے مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آنے والے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک سانحے نے پوری قوم کو رنجیدہ کر دیا ہے ۔