متعدی بیماریوں پر تحقیق کرنے والے گلوبل این ٹی ڈی نیٹ ورک کو ایوارڈ
اسلام آباد (نامہ نگار)پاکستان کی سائنسی برادری کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر کامیابی میں برطانیہ کی معروف رائل سوسائٹی آف کیمسٹری نے۔۔
کیمسٹری بائیولوجی انٹرفیس ہورائزن پرائز 2026 عالمی سطح پر نظر انداز کی جانے والی متعدی بیماریوں پر تحقیق کرنے والے گلوبل این ٹی ڈی نیٹ ورک کو عطا کر دیا ہے ، جس میں سات ممالک کے سائنسدان شامل ہیں۔ اس بین الاقوامی نیٹ ورک میں پاکستانی ٹیم کی قیادت نامور سائنسدان، کوآرڈینیٹر جنرل او آئی سی کامسٹیک ڈاکٹر اقبال چودھری نے کی۔یہ اعزاز اس بین الاقوامی اتحاد کی انقلابی تحقیق کے اعتراف میں دیا گیا ہے ۔