بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
بنوں: (دنیا نیوز) بنوں کے نیم قبائلی علاقے برغنتو میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا ہے کہ تھانہ احمد زائی کی حدود میں پہلا دھماکہ سواریوں سے بھرے ڈاٹسن کے قریب ہوا اور جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں کے درمیان ہی دوسرا دھماکہ ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاٹسن میں ہاتھی خیل قوم کے افراد سوار تھے ، جاں بحق افراد کو آر ایچ سی اور زخمیوں کو کے جی این منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
یاسر آفریدی نے مزید بتایا کہ سکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
سڑک کنارے آئی ای ڈی دھماکے میں تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی زد میں آئی، جسے نقصان پہنچا، تاہم وہ خود محفوظ رہے۔