ایٹین ہائوسنگ نے اسلام آباد میں نیا سیلز سنٹر کھول دیا

ایٹین ہائوسنگ نے اسلام آباد میں نیا سیلز سنٹر کھول دیا

گالف کمیونٹی میں غیر معمولی اور معیاری طرزِ زندگی فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ،انتظامیہ

اسلام آباد(نامہ نگار)ایٹین ہائوسنگ منصوبے کی جانب سے اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں نئے سیلز سینٹرکا افتتاح کر دیا گیا ہے ، جو سرمایہ کاروں اور گھر خریدنے کے خواہش مند افراد تک اپنی عالمی معیار کی رہائشی اور تجارتی پیشکشوں کو مزید مؤثر انداز میں پہنچانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ نیا سیلز سینٹر آنے والے افراد کو ذاتی نوعیت کی مشاورت، ماہرین کی جانب سے سرمایہ کاری سے متعلق رہنمائی، اور پاکستان کی ممتاز گالف کمیونٹی سے وابستہ طرزِ زندگی اور مواقع کو قریب سے جاننے کا موقع فراہم کرے گا۔ایٹین کی انتظامیہ نے کمپنی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کی صفِ اول گالف کمیونٹی میں ایک غیر معمولی اور معیاری طرزِ زندگی فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں