راولپنڈی،گودام میں چوری کی واردات میں ملوث شخص گرفتار

راولپنڈی،گودام میں چوری کی واردات میں ملوث شخص گرفتار

راولپنڈی(این این آئی)تھانہ سٹی پولیس نے گودام میں چوری کی واردات میں ملوث شخص گرفتارکرکے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے مسروقہ 102 امپورٹڈ الیکٹرک گیزر برآمدکرلئے ۔۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گودام میں چوری کی واردات میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے مسروقہ 102 امپورٹڈ الیکٹرک گیزر برآمد ہوئے ، زیر حراست شخص نے گودام کے ملازم کے ساتھ مل کر الیکڑک گیزر چرائے اور مارکیٹ میں فروخت کر دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں