ایچ ای سی :نظرِ ثانی شدہ کمپیوٹنگ نصاب کا باقاعدہ اجراء
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد نے برٹش کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پارٹنرشپ فار فیوچر سکلز اینڈ ایمپلائمنٹ کے۔۔۔
دوران نظرِ ثانی شدہ کمپیوٹنگ نصاب کا باقاعدہ اجراء کیا۔ یہ تقریب یورپی یونین کے ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کے تحت نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی)، اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد پاکستان میں تکنیکی تعلیم اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ ایچ ای سی کے وفد میں ڈاکٹر محمد علی ناصر ، انجینئر وحید احمد اور حیدر اللہ کاسی شامل تھے ۔ وفد نے شرکاء کو نظرِ ثانی شدہ نصاب کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔