ڈبلیو ڈبلیو ایف کا اجلاس ، مزدوروں کے بچوں کی فلاح کیلئے اہم فیصلے

ڈبلیو ڈبلیو ایف کا اجلاس ، مزدوروں کے بچوں کی فلاح کیلئے اہم فیصلے

کتب، یونیفارم، سٹیشنری، ٹرانسپورٹ اور وظیفہ کی مونیٹائزیشن کی تجاویز کا جائزہ

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) کی اوور سائٹ اینڈ انٹر پروونشل کوآرڈینیشن (IPC) کمیٹی کا تیسرا اجلاس اسلا م آباد میں ہوا۔ صدارت چیئرمین کمیٹی فرخ شہزاد نے کی۔اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری عذرا جمالی، ذوالفقار احمد، دانش افضل سمیت کمیٹی کے دیگر معزز اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیرِ کفالت بچوں کے لیے کتب، یونیفارم، سٹیشنری، ٹرانسپورٹ اور وظیفہ کی مونیٹائزیشن اور مالی معاونت میں اضافے کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مختلف صوبوں کے ورکرز ویلفیئر بورڈز اور متعلقہ اداروں کی سفارشات پر غور کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ جہاں ضرورت اور جواز موجود ہو، وہاں ان سہولیات اور مالی معاونت میں مناسب اضافہ کیا جائے تاکہ صنعتی مزدوروں کے بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اجلاس میں مزدوروں اور ان کے بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے ، جن سے ملک بھر کے صنعتی مزدوروں کے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے ۔ شرکائنے اس عزم کا اظہار کیا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی تعلیمی اسکیموں کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں