محرم الحرام کے دوران بہترین سکیورٹی ترجیح ،آئی جی خیبر پختونخوا
حساس مقامات کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ، روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت
ایبٹ آباد( نمائندہ خصوصی ) آئی جی خیبرپختونخو ا ذوالفقار حمید کا دورہ ایبٹ آبا،د ہزارہ ڈویژن سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ، آئی جی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے ، تمام حساس اور انتہائی حساس مقامات کا ازسرنو سکیورٹی آڈٹ کیا جائے ، جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور جدید نگرانی کے آلات کا استعمال یقینی بنایا جائے ، سوشل میڈیا کی مؤثر نگرانی کی جائے ، افواہیں اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کا امن تباہ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے لیے کسی قسم کی رعایت کی گنجائش نہیں۔اجلاس میں حساس مقامات کی نگرانی، جلوسوں اور مجالس کے حفاظتی اقدامات، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن، ٹریفک مینجمنٹ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ پیش کی۔