اسلام آباد ،14اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ افراد گرفتار
آبپارہ ، مارگلہ ، انڈسٹریل ایریا، سبزی منڈی، شمس کالونی اور لوہی بھیر میں کارروائیاں ملزمان کے قبضہ سے 1,025گرام چرس،552گرام آئس،10بوتلیں شراب برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ آبپارہ ، تھانہ مارگلہ، تھانہ سنگجانی ، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ شمس کالونی اور تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,025 گرام چرس،552 گرام آئس،10 بوتلیں شراب اور مختلف بور کے پانچ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 14 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ۔