نوشہرہ ،ایک خاتون سمیت دو افراد قتل
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ پبی میں ایک خاتون سمیت دو افراد کوبے دردی سے موت کے گھات اتار دیاگیا۔۔۔
پبی لا جبر گڑھی میں بد بخت بھتیجے نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر سگی خالہ کو چاقو کی پے در پے وار مارمار کر موت کے گھات اتاردیا۔ دوستی نہ کرنے پر اوباش نوجوانوں نے 18سالہ طالبعلم کو چاقوسے وار مار قتل کر ڈالا ۔ نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد میموریل ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔