نوشہرہ ،ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ کی حدود جی ٹی روڈ پر خوفناک کار حادثہ کے نتیجے میں ارمڑسے تعلق رکھنے والے دوجواں سالہ رشتہ دار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ،نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔۔۔
حادثہ تاروجبہ کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں مبینہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ میں موٹرکار میں سوار چار رشتہ دار اور دوست شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں دو نوجوان توحیدامجد اور افہام اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔