آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کابینہ کا اجلاس
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (ایپسما) راولپنڈی کابینہ کا اجلاس ہوا۔۔۔
، صدارت ریحان عباسی نے کی۔ جنرل سیکرٹری راجہ نعمان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ ایپسما کے صدر عدنان نثار نے کہا کہ ایپسما نجی تعلیمی اداروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے ۔ایپسما کو ملک بھر میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے ۔یہ تنظیم آج نجی تعلیمی شعبے کی مؤثر اور توانا آواز بن چکی ہے ۔ ہمیں متحد ہوکر علم دشمن پالیسیوں کا بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا۔