آر ڈی اے میں الیکٹرانک فائل آفس آٹومیشن سسٹم کے حوالے سے تربیتی سیشن

  آر ڈی اے میں الیکٹرانک فائل آفس  آٹومیشن سسٹم کے حوالے سے تربیتی سیشن

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں الیکٹرانک فائل آفس آٹومیشن سسٹم کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔

 صدارت ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نوشین اسرار نے کی۔ تربیتی سیشن کا مقصد افسران اور اہلکاروں کو الیکٹرانک فائل آفس آٹومیشن سسٹم سے مکمل طور پر آگاہ کرنا اور اس کے مؤثر استعمال کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا تاکہ روزمرہ دفتری امور کو جدید، تیز رفتار اور مؤثر انداز میں انجام دیا جا سکے ۔ شرکاء کو نظام کی مختلف خصوصیات، ڈیجیٹل فائل مینجمنٹ، ورک فلو، الیکٹرانک منظوریوں، دستاویزات کی ٹریکنگ، ریکارڈ مینجمنٹ اور اس کے عملی استعمال کے بارے میں جامع رہنمائی فراہم کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں