محرم الحرام کے دوران بہترین صفائی انتظامات ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں کیلئے تعریفی اسناد
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)محرم الحرام کے دوران بہترین صفائی انتظامات اور نمایاں کارکردگی پر اے سی سٹی راولپنڈی ایمان ظفر نے۔۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے منیجر آپریشنز سٹی سید حسن سردار، سیکٹر چیف ملک گلفراز اور اسسٹنٹ منیجر ارج کاظمی کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمان ظفر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہر بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم آر ڈبلیو ایم سی کی ٹیم نے بھرپور محنت، مربوط حکمت عملی اور مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔