27جولائی کا سورج آزاد کشمیر میں ہماری جیت کی نوید لے کر طلوع ہوگا ،پی پی راولپنڈی
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) 27 جولائی کا سورج آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی جیت کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی آزاد کشمیر الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لے گی جموں چھ، ویلی چار اور ویلی پانچ کے پارٹی امیدواروں کی ڈور ٹو ڈور کمپین چلائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر شوکت علی عباسی ،سیکرٹری جنرل عمار مہدی راجہ، کوآڈینیٹر محمد شاہد نے پارٹی آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔