پمز ،نومولود کی حوالگی ،فریقین سے آج دلائل طلب
قانونی کارروائی مکمل ہونے کے باوجود بچہ دینے کیلئے 5 لاکھ مانگے جا رہے ،درخواست گزار
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ کی عدالت نے وفاقی پمز میں نومولود بچے کی حوالگی کے معاملہ میں فریقین سے دلائل طلب کرلیے ۔ نومولود بچے کی نانی نسرین بی بی کی درخواست پر سماعت کے دوران موقف اختیار کیاگیاکہ مہناز بی بی نے پمز میں بچے کو جنم دیا مگر پیدائش کے بعد بچہ والدہ کے حوالے نہیں کیا جا رہا،تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے باوجود پمز کے گائنی ڈیپارٹمنٹ نے نومولود بچے کو غیر قانونی طور پر روک رکھا ہے ،پمز کی ہیڈ نرس نے بچے کی حوالگی کے بدلے اہل خانہ سے 5 لاکھ روپے طلب کیے ، عدالت نے پمز انتظامیہ سے معاملہ کی رپورٹ کے علاوہ وفاقی پولیس کو پمز کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا، جس کے بعد دوبارہ سماعت کے دوران پمز انتظامیہ کی جانب سے رپورٹ عدالت پیش کی گئی، عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔