کنٹرولر امتحانات کے دورے ،تین امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

کنٹرولر امتحانات کے دورے ،تین امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

تینوں امیدواران کے خلاف بورڈ قوانین کے مطابق کیس رجسٹرڈ کر دیئے گئے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیراہتمام امتحانی نظام کو یقینی بنانے کے لیے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن حسن ابدال، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حسن ابدال، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج حسن ابدال کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی انتظامات، سکیورٹی، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ دورانِ معائنہ امتحانی مرکز گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی (سینٹر-اے ) سے دو امیدوار، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول للہ ٹاؤن جہلم تحصیل پنڈ دادن خان (مشترکہ) سے ایک امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، تینوں امیدواران کے خلاف بورڈ قوانین کے مطابق کیس رجسٹرڈ کر دیئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں