راولپنڈی ، نوٹیفائیڈ قیمت کی خلاف ورزی پر 6ایل پی جی پلانٹس سیل
قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی ،اوگرا کی وارننگ
اسلام آباد (اے پی پی) عوامی شکایات اور مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے راولپنڈی میں نوٹیفائیڈ قیمت کی خلاف ورزی پر 6ایل پی جی پلانٹس سیل کر دیئے ۔ ترجمان اوگرا کے مطابق نوٹیفائیڈ قیمت سے زائد نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سخت کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک راولپنڈی میں نوٹیفائیڈ قیمت کی خلاف ورزی کرنے والے 9 ایل پی جی پلانٹس کو سیل کیا جا چکا ہے ۔ اوگرا نے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں ، پلانٹس، ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ قیمتوں اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔