سرکاری تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنیکی ہدایت
بائیو میٹرک حاضری سسٹم بھی فعال کیا جائے،سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا حکم
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے ضلع بھر کے تمام تعلیمی دفاتر اور سرکاری تعلیمی اداروں میں جدید اور معیاری سی سی ٹی وی کیمرے اور بائیو میٹرک حاضری سسٹم کی تنصیب کی ہدایات جاری کر دیں، تعلیمی دفاتر اور سکولز میں بائیومیٹرک حاضری، مانیٹرنگ اور سکیورٹی ناگزیر ہو چکی ہے، ضلع بھر کے تمام افسران تعلیم اور تعلیمی اداروں کے سربراہان سے تین یوم کے اندر رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے، عدم تعمیل کی صورت میں کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا، سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی یاسین خان بلوچ نے ضلعی تعلیمی آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن اور ضلعی تعلیمی افیسر ایلیمنٹری مردانہ اور خواتین ونگ کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ سی سی ٹی وی کیمروں اور بائیومیٹرک حاضری سسٹم کی تنصیب کو حتمی شکل دی جائے تمام میل فی میل سکولز کے سربراہان کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ 24گھنٹوں کے اندر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر تعمیل کی رپورٹ پیش کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments