مندرہ ،ٹریفک حادثہ میں باپ، بیٹی جاں بحق

مندرہ ،ٹریفک حادثہ میں باپ، بیٹی جاں بحق

عبدالشفیق بیٹی کے ساتھ بائیک پر جارہاتھا ،تیز رفتار ٹرالر نے کچل ڈالا

دولتالہ (نمائندہ دنیا) جی ٹی روڈ مندرہ بس سٹاپ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ،تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل ڈالا، بیٹی موقع پر جاں بحق ،باپ ہسپتال پہنچنے سے قبل راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا ۔حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ریسکیو 1122 نے جاں بحق باپ اور بیٹی کی نعشیں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال گوجرخان منتقل کی ۔مندرہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے مرزا کمیلی کے رہائشی عبدالشفیق اپنی بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل جا رہا تھا کہ مندرہ بس سٹاپ پر پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں فاخرہ عندلیب موقع پر دم توڑ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...