عدالتی مفروران،اشتہاریوں سمیت 39جرائم پیشہ افراد گرفتار

عدالتی مفروران،اشتہاریوں سمیت 39جرائم پیشہ افراد گرفتار

سمبل،کھنہ، کوہسار،بنی گالہ ،کراچی کمپنی میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور اشتہاریوں سمیت 39جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے۔ اسلام آباد پولیس، تھانہ سمبل، تھانہ سبزی منڈی،تھانہ کھنہ،تھانہ ترنول، تھانہ کرپا،تھانہ نیلور، تھانہ بہارہ کہو، تھانہ لوہی بھیر،تھانہ کوہسار، تھانہ رمنا،تھانہ نون،تھانہ شمس کالونی،تھانہ بنی گالہ اور تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 24 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2,071 گرام آئس،1,100 گرام چرس اور مختلف بور کے 19 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 15 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...