ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ سنٹرل جیل مردان، 37ملزموں کی رہا ئی کا حکم
مردان (نمائندہ دنیا) اشفاق تاج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان نے خضر حیات سول جج/مجسٹریٹ مردان کے۔۔۔
ہمراہ گزشتہ ر وز سنٹرل جیل مردان کا دورہ کیا۔ انہوںنے جیل میں مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں 37قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے جیل کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور مختلف بیرکوں میں موجود قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments