نیپا کے 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے 16رکنی وفد کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس

نیپا کے 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس  کے 16رکنی وفد کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤس

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) نیپا اسلام آباد کے 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے16رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔۔۔

، سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے وفد کو پارلیمانی نظام، سینیٹ کے آئینی کردار، قانون سازی، پارلیمانی نگرانی اور سیکرٹریٹ کے غیر جانب دارانہ و پیشہ ورانہ کردار پر بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) سینیٹ سیکرٹریٹ عفت مصطفیٰ نے سینیٹ کی ساخت، کارروائی، قائمہ کمیٹیوں، قانون سازی کے مراحل اور نگرانی کے اختیارات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے سینیٹ کی کارروائی دیکھی ۔وفدکو ایوانِ بالا کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...