حکومت لمپی سکن سے متاثرہ مویشیوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائے، پی ٹی آئی کسان ونگ

حکومت لمپی سکن سے متاثرہ مویشیوں کی  ویکسی نیشن یقینی بنائے، پی ٹی آئی کسان ونگ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پی ٹی آئی کسان ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات خالد نواز سدھرائچ نے پوٹھوہار ریجن کے۔۔۔

 مختلف علاقوں میں مویشیوں میں لمپی سکن ڈیزیز پھیلنے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لمپی سکن سے متاثرہ مویشیوں کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مویشیوں پر انحصار کرنے والے لاکھوں خاندان کو سیلاب اتر جانے کے بعد چارے کی شدید قلت، آلودہ پانی، خراب پناہ گاہوں، غذائی قلت اور ویٹرنری سہولیات کی عدم دستیابی جیسے مسائل نے گھیر رکھا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...