اوگی میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنیکا مطالبہ
اوگی (نمائندہ دنیا ) اوگی اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ،شہری شدید مشکلات سے دوچار ہو گئے ۔۔۔
، دن کے اوقات میں بجلی کی طویل بندش نے روزگار سے وابستہ ہنرمندوں، دکانداروں اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کا کام شدید متاثر کردیا ہے جبکہ رات کے وقت بجلی کی عدم دستیابی کے باعث شدید گرمی میں بچے ، بزرگ اور خواتین گھروں کی چھتوں پر جاگ کر راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔شہریوں اورتاجروں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی مسلسل لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا جا ئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments