راولپنڈی:مختلف جرائم میں ملوث 12ملزم دھر لیے گئے

راولپنڈی:مختلف جرائم میں ملوث 12ملزم دھر لیے گئے

15مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی، 100لٹر شراب اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 12ملزموں کو گرفتار کرکے 15مسروقہ موٹرسائیکل، لاکھوں روپے، 2گھڑیاں، 100لٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ صادق آباد پولیس نے 2رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 8مسروقہ موٹر سائیکل اور نقدی، پیرودہائی پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے 4مسروقہ موٹرسائیکلیں اور اسلحہ، جبکہ آراے بازار پولیس نے 2رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 3مسروقہ موٹر سائیکل، 2گھڑیاں اور نقدی برآمد کی۔ رتہ امرال پولیس نے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری جبکہ سٹی پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کیا۔ پیرودہائی پولیس نے شراب سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 100لٹر شراب برآمد کی۔ صدر ڈویژن پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...