راولپنڈی:4منشیات فروش گرفتار، 11کلو چرس برآمد

راولپنڈی:4منشیات فروش گرفتار، 11کلو چرس برآمد

کارروائیاں ٹیکسلا، مندرہ، ریس کورس، جاتلی کے علاقوں میں کی گئیں

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے چار ملزموں کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 11کلو چرس برآمد کر لی۔ ٹیکسلا پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے 5کلو 300گرام چرس، مندرہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 2کلو 400گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 700گرام چرس، جاتلی پولیس نے بھی ایک منشیات سپلائر کو گرفتار کرکے ایک کلو 600گرام چرس برآمد کی۔ تمام مقدمات درج کر لیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...