ریچارج پاکستان، ڈی آ ئی خان میں بدری تالاب کی بحالی شروع

ریچارج پاکستان، ڈی آ ئی خان میں بدری تالاب کی بحالی شروع

منصوبہ کے تحت پانی کے قدرتی ذخیرے میں اضافہ کیا جا ئیگا ،ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں برزوالی میں بدری تالاب کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو ریچارج پاکستان منصوبے کے تحت ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کے اہم موسمی میٹھے پانی کے نظام کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ آبی تحفظ کو بہتر بنانا اور مقامی آبادیوں کی موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل حماد نقی خان نے کہا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب اور خشک سالی بدلتے ہوئے موسمی حالات کی علامات ہیں، جو ہماری آبادی، ماحولیاتی نظام اور آبی وسائل پر بڑھتا ہوا دبا ؤ ڈال رہے ہیں، اس مسئلے کے حل کا ایک اہم حصہ فطرت کی پانی کو جذب، ذخیرہ اور منظم کرنے کی قدرتی صلاحیت کو بحال کرنا ہے ۔ بدری تالاب جیسے ماحولیاتی نظام میں سرمایہ کاری دراصل طویل مدتی موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں سرمایہ کاری ہے۔ بدری تالاب پر عملی کام کا آغاز ریچارج پاکستان منصوبے کیلئے ایک اہم پیشرفت ہے جس کے تحت ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت کے اہم اقدامات میں سے ایک پر عملی پیشرفت ہو گی۔ اس سے اس قدرتی ذخیرے کو محفوظ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا ، زیرِ زمین پانی کی ری چارجنگ میں بہتری اور موسمیاتی لچک کو استحکام ملے گا۔ ریچارج پاکستان 72.9ملین امریکی ڈالر مالیت کا سات سالہ موسمیاتی موافقت کا منصوبہ ہے جسے WWFپاکستان، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے تحت وفاقی فلڈ کمیشن کے اشتراک سے نافذ کر رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...