سانحہ پمز کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں،شیعہ علما کونسل
تمام بڑے ہسپتالوں، سکولوں، سرکاری اداروں کی چیکنگ کی جائے،شبیر حسن میثمی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں چودہ نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ وفاقی وزارتِ صحت اور ہسپتال کے انتظامی نظام کی سنگین ناکامی کا مظہر ہے جس کی غیر جانب دارانہ تحقیقات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پمز آتشزدگی سانحے کی شفاف، غیر جانب دار اور جامع تحقیقات کرائی جائیں، غفلت، کوتاہی یا بدانتظامی کے مرتکب تمام ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، صرف پمز ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں، سکولوں اور دیگر سرکاری اداروں میں فائر سیفٹی، ایمرجنسی اخراج کے راستوں، طبی و حفاظتی آلات کی چیکنگ کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments