فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا جُرم، محکمہ زراعت پنجاب
دھان کی باقیات کو آگ لگانے پر گرفتاری، سزا اور جرمانہ ہو سکتا، انتباہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پنجاب ماحولیاتی تحفظ قوانین 2023کی دفعہ 7کے تحت گندم، مکئی، دھان و دیگر فصلوں کی باقیات و مڈھوں کو آگ لگانا جُرم ہے۔ سموگ ماحولیاتی آلودگی کی ایک خطر ناک قسم ہے جو انسانوں، جانوروں اور فصلوں کے علاوہ پورے ماحول کو آلودہ کر دیتی ہے۔ سموگ ہوا میں معلق رہتا ہے اور زمین کی سطح کے قریب ہونے کی وجہ سے ہر جاندار کو نقصان پہنچاتا ہے۔ سموگ کی زیادتی کی وجہ سے پودوں کی بڑھوتری کا عمل رک جاتا ہے اور پودوں کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔ کاشتکار کٹائی کے بعد مڈھوں کو آگ لگانے کی بجائے انہیں زمین میں ملا کر زمین کی زرخیزی میں اضافہ کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو متنبہ کیا ہے کہ دھان کی باقیات کو آگ لگانے سے گرفتاری، سزا اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔ کاشتکار دھان کی کٹائی محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سائنسی انداز میں کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments