مری آرٹس کونسل بلڈنگ ری ماڈلنگ منصوبہ کی زدمیں آگئی
3کنال سے زائد اراضی پر قائم عمارت کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی تجویزشہریوں، سیاحوں، فنکاروں کا عمارت کو موجودہ مقام پر محفوظ رکھنے کا مطالبہ
مری (نمائندہ دنیا) مری آرٹس کونسل کی تاریخی عمارت بھی مال روڈ ری ماڈلنگ منصوبے کی زد میں آگئی، 3کنال سے زائد اراضی پر قائم عمارت کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ شہریوں، سیاحوں، فنکاروں اور ادیبوں نے عمارت کی منتقلی یا مسماری کی مخالفت کرتے ہوئے اسے موجودہ مقام پر محفوظ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حالیہ مال روڈ کے دورے کے موقع پر مال روڈ کی خوبصورتی اور ری ماڈلنگ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی تھیں جن پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ مری کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کی علامت ہے، اسے مسمار یا منتقل کرنے کے بجائے مزید بہتر بنا کر محفوظ کیا جائے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مال روڈ منصوبے پر نظرثانی کرنے اور آرٹس کونسل کو موجودہ مقام پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments