صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنانا ناگزیر، سیدال خان ناصر

صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل یقینی بنانا ناگزیر، سیدال خان ناصر

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے بلو چستان کے صحافیوںکی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) بلوچستان سے تعلق رکھنے والی صحافی سمیرا راجپوت اختر جان نے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل، میڈیا کے فروغ، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع اور سماجی و معاشی ترقی سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیدال خان ناصر نے کہا صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل، ان کے حقوق کا تحفظ اور فلاح و بہبود یقینی بنانا ناگزیر ہے جس کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں نوجوانوں اور خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ان صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے تعلیم، ہنر، روزگار، کاروبار اور دیگر شعبوں میں مساوی مواقع اور ضروری وسائل کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے بلوچستان میں میڈیا سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور فعال میڈیا معاشرے میں مثبت تبدیلی اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...