اسلام آباد سے سنگین جرائم میں ملوث 44ملزم گرفتار

اسلام آباد سے سنگین جرائم میں ملوث 44ملزم گرفتار

1140گرام چرس، 1165گرام آئس، 3رائفلیں، 16پستول برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 44جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1140گرام چرس، 1165گرام آئس، 3رائفلیں اور مختلف بور کے 16پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ اسلام آباد پولیس کی \"No to Weapon\"مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف بھر پور کارروائیاں جا ری رہیں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...