پنجاب آرٹ کونسل میں مقالہ نگاری، نعت کے مقابلے

پنجاب آرٹ کونسل میں مقالہ نگاری، نعت کے مقابلے

مقالہ نگاری میں طوبیٰ کی پہلی، شمین کی دوسری، خنساکی تیسری پوزیشن

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) جشنِ عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر مفتی محمد رفیقت علی جلالی، ڈاکٹر محمد مجید نواز ملک جلالی اور محمد ہاشم جان جلالی منصفوں میں شامل تھے۔ مقالہ نگاری کے مقابلے میں طوبیٰ ساجد نے پہلی، شمین دل آویز نے دوسری جبکہ خنساء بنتِ بابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ نعت میں طاہرہ ارم اکبر اور صاحبزادہ رضا المصطفیٰ نورانی نے بطور ججز خدمات انجام دیں۔ نعت کے مقابلے میں زہرا فاطمہ نے پہلی، حسن اکبر نے دوسری اور راحینہ اسلام نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ حسنِ قرأت میں مولانا قاری محمد خالد درانی اور پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین احمد صدیقی نے ججز کے فرائض انجام دئیے۔ قرأت کے مقابلے میں محمد رضا نے پہلی، کریم اللہ نے دوسری جبکہ محمد ندیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آباد، محمد عارف خان نیازی تھے، جنہوں نے تمام مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی محمد شکور نے مہمانِ خصوصی، تمام ججز، شرکاء اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...