ایم ڈی ستھرا پنجاب کا دورہ کمرشل مارکیٹ، صفائی کاجائزہ

ایم ڈی ستھرا پنجاب کا دورہ کمرشل مارکیٹ، صفائی کاجائزہ

زیرو ویسٹ آپریشن کے تحت صفائی کا معیار مزید بہتر بنایا جائے، رانا ساجد صفدر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے کمرشل مارکیٹ کا دورہ کرکے جاری زیرو ویسٹ صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کمرشل مارکیٹ کے مختلف حصوں میں صفائی کی صورتحال، کوڑا اٹھانے کے عمل اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے موقع پر موجود افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ زیرو ویسٹ آپریشن کے تحت مارکیٹ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور کوڑا جمع ہونے کی شکایت پیدا نہ ہونے دی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنا ستھرا پنجاب ایجنسی کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے واضح کیا کہ شہر کی اہم کمرشل شاہراہوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی صفائی سے متعلق شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں عملے کی حاضری، صفائی کے شیڈول اور ویسٹ لفٹنگ کے عمل کی مؤثر نگرانی کی جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...