بہترین کا رکردگی پر پولیس آفیسرز میں انعامات، تعریفی اسناد تقسیم
اسلام آباد پولیس کا وقار افسروں، جوانوں کی قربانیوں کا ثمر،قا ضی علی رضا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا محنت، دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ عزم ہی ایک مؤثر پولیس فورس کی بنیاد، اسلام آباد پولیس کا وقار اور نیک نامی ان افسران و جوانوں کی محنت اور قربانیوں کی مرہونِ منت ہے جو ہر قسم کے چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔ پولیس افسران کو چاہیے کہ اپنے فرائض ہمیشہ ایمانداری، خلوصِ نیت، شائستگی، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments