ترقیاتی منصوبے بلا تاخیر مکمل کیے جائیں، ڈی سی راولپنڈی

ترقیاتی منصوبے بلا تاخیر مکمل کیے جائیں، ڈی سی راولپنڈی

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، نئی ترقیاتی سکیموں اور مختلف محکموں کی جانب سے مکمل کیے جانے والے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں منصوبوں کی موجودہ صورتحال، مقررہ اہداف، فنڈز کے استعمال، تعمیراتی معیار اور تکمیل کی مدت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قابل قبول نہیں، منصوبوں کی تعمیر میں شفافیت اور قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں میں درپیش رکاوٹوں کی فوری نشاندہی کرکے انہیں دور کیا جائے اور منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ باقاعدگی سے ضلعی انتظامیہ کو فراہم کی جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...