غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی تیز کریں، کمشنر راولپنڈی
تمام ترقیاتی اہداف وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق مکمل کیے جائیں، اجلاس سے خطاب
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلمان غنی نے آر ڈی اے آفس کا دورہ کیا اور اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں، اربن پلاننگ اقدامات اور مستقبل کے ترقیاتی اہداف کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔ چیف پلانر آر ڈی اے نے راولپنڈی میں منظور شدہ اور غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف سخت انفورسمنٹ کارروائیاں جاری ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے اور قانون کے مطابق سخت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا تمام ترقیاتی اہداف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، بین الادارہ جاتی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے، مانیٹرنگ کے نظام کو مضبوط کرنے اور تمام ترقیاتی و منصوبہ بندی کے اقدامات میں عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments