اسلام آباد ،3اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ،3اشتہاریوں سمیت 22جرائم پیشہ افراد گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 1,188گرام آئس، 2,865گرام چرس، 630 گرام ہیروئن ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 19ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے1,188گرام آئس، 2,865گرام چرس، 630گرام ہیروئن اور مختلف بور کے آٹھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔ مجرمان اشتہاری ،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران تین مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...