سرچ آپریشنز ،11مشکوک افراد ،16موٹر سائیکل تھانے بند

سرچ آپریشنز ،11مشکوک افراد ،16موٹر سائیکل تھانے بند

303 افراد، 145گھروں ، 20ہوٹلوں،171موٹر سائیکلوں اور 62گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسدادکیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 303افراد، 145 گھروں ،73 دکانیں، 20 ہوٹلوں،171 موٹر سائیکلوں اور 62 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 11 مشکوک افراد اور 16 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...