وفاقی تعلیمی بورڈ ،میٹرک سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے میٹرک پارٹ اول اور پارٹ دوم کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔
امتحانات کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا۔ امیدواروں کو امتحانی مراکز میں دوپہر 2بجے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ امتحانی پرچے دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوں گے۔ طلبہ اور والدین مکمل ڈیٹ شیٹ اور مزید معلومات وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments