سکولوں میں صفائی ،تعلیمی ماحول ،انتظامی امور کی بہتری کی ہدایات جاری

سکولوں میں صفائی ،تعلیمی ماحول ،انتظامی امور کی بہتری کی ہدایات جاری

ہر اے ای اوروزانہ اپنے مرکز کے 4سکولوں کے علاوہ ایک ہائی سکول کا لازمی دورہ کریگاڈپٹی ڈی ای اوز بھی روزانہ 4 سکولوں کے دورے کے پابند،خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی

راولپنڈی(خاورنوازراجہ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز اور سکول سربراہانِ صفائی، تعلیمی ماحول، انتظامی امور اور نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر روزانہ اپنے مرکز کے 4 سکولوں کے علاوہ ایک ہائی سکول کا لازمی دورہ کرے گا۔ دورانِ وزٹ سکول میں صفائی، تعلیمی ماحول، دستیاب سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا موقع پر معائنہ کیا جائے گا اور تمام مشاہدات سکول وزٹ لاگ بک میں درج کرنا ہوں گے ۔ڈپٹی ڈی ای اوز کو بھی روزانہ کم از کم 4 سکولوں کے دورے کا پابند کیا گیا ہے ، جن میں ایک سیکنڈری سکول اور تفویض کردہ علاقے کے 3 دیگر سکول شامل ہوں گے۔

تمام مشاہدات، نشاندہی کی گئی خامیوں اور کیے گئے اصلاحی اقدامات کو وزٹ رجسٹر میں درج کرنا لازم ہوگا۔ہیڈ آف سکول روزانہ 3 مرتبہ ذاتی طور پر سکول کا معائنہ کریں گے اور سکول چھوڑنے سے قبل صفائی سمیت مجموعی انتظامات کی تکمیل یقینی بنائیں گے ۔ تمام فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح 7 بجے سے قبل فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور سکول کھلنے سے پہلے صفائی کے انتظامات مکمل کروائیں۔ ڈپٹی ڈی ای اوز روزانہ ٹھیک 3 بجے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس میں رپورٹ پیش کریں گے ۔ غفلت، فیلڈ سے غیر حاضری، مطلوبہ وزٹس مکمل نہ کرنا یا ریکارڈ نامکمل رکھنا ناقابلِ قبول ہوگا، جبکہ ذمہ دار افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...