چینی باشندوں کی سکیورٹی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ،ڈی آئی جی

چینی باشندوں کی سکیورٹی کو ہر ممکن  یقینی بنایا جائے ،ڈی آئی جی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سکیورٹی اسلام آباد رانا عمر فاروق کی زیرِ صدارت چینی شہریوں اور منصوبہ جات کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔

 وفاقی دارالحکومت میں مقیم چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، مختلف ترقیاتی منصوبوں اور دیگر حساس مقامات پر تعینات سکیورٹی انتظامات، ڈیوٹی کے طریق کار، فورس کی تعیناتی، نگرانی کے نظام اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی نے افسران سے سکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ چینی شہریوں کی رہائش گاہوں اور منصوبوں پر سکیورٹی کے انتظامات کو ہر لحاظ سے مؤثر، مربوط اور فول پروف بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اہم ذمہ داری ہے ، لہٰذا سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...